سورة الاعراف - آیت 196
إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ ۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
میرا تو سرپرست وہ اللہ ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہی نیک آدمیوں کی سرپرستی [١٩٥] فرماتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(125) اور میں تو تمہاری اور تمہارے معبو دوں کی قطعا پرواہ نہیں کرتا ہوں کیو نکہ میرا حامی وناصر تو وہ اللہ ہے جس نے مجھے پر قرآن نازل کیا ہے، اور وہ ہمیشہ اپنے نیک بندوں کا حامی وناصر ہوتا ہے۔