سورة الاعراف - آیت 183

وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور میں انہیں ڈھیل دے رہا ہوں۔ یقیناً میری تدبیر کا کوئی توڑ [١٨٣] نہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(113) یہاں مراد ابو جہل اور دیگر کفار ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ڈھیل دے دی تھی، یہاں تک کہ میدان بدر میں سب کے سب مارے گئے۔