سورة الاعراف - آیت 159
وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور موسیٰ کی قوم میں ایک گروہ [١٦١] ایسا بھی ہے جو حق کے مطابق ہدایت کرتے اور اسی کے مطابق انصاف کرتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(94) سلسلئہ کلام انہی بنی اسرائیل سے متعلق ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے زمانے میں تھے، جب سامری اور اس کے پیروکاروں کا ذکر آیا تو شبہ ہوسکتا ہے کہ ان میں کوئی بھی مؤمن اور اچھا آدمی نہیں تھا، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان میں ایسے لوگ بھی تھے جو خود حق پر قائم تھے اور دوسروں کو بھی اس کی طرف بلاتے تھے، اور لوگوں کے درمیان عدل وانصاف کے ساتھ فیصلے کرتے تھے۔