سورة الاعراف - آیت 154

وَلَمَّا سَكَتَ عَن مُّوسَى الْغَضَبُ أَخَذَ الْأَلْوَاحَ ۖ وَفِي نُسْخَتِهَا هُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلَّذِينَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَرْهَبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو اس نے تختیاں اٹھا لیں۔ اور ان کی تحریر کے مطابق یہ ان لوگوں کے لئے ہدایت [١٥١] اور رحمت تھی جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(86) موسیٰ (علیہ السلام) کا غصہ جب فرو ہوا اور انہیں خیال آیا کہ حالت غضب میں انہوں نے اللہ کی طرف سے دی گئی تختیاں زمین پر پٹخ دی تھیں، تو انہیں فورا اٹھا لیا، کیونکہ وہ تو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے ہدایت و رحمت کا سرچشمہ تھیں۔