سورة الاعراف - آیت 153
وَالَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُوا مِن بَعْدِهَا وَآمَنُوا إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جن لوگوں نے برے عمل کئے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو اس کے بعد تیرا پروردگار یقیناً بخشنے [١٥٠] والا اور رحم کرنے والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(85) اللہ تعالیٰ ہر توبہ کرنے والے کی تو بہ قبول کرتا ہے، چاہے اس نے جیسا بھی گناہ کیا ہو اس لیے کہ وہ بڑاہی مغفرت کرنے والا ہے اور بڑاہی مہر بان ہے۔