سورة الاعراف - آیت 151
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ ۖ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
موسیٰ نے تب دعا کی : ’’پروردگار! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے [١٤٨] اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما۔ تو ہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے‘‘
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(83) جب انہیں ہارون (علیہ السلام) کی براءت کا یقین ہوگیا تو اللہ سے اپنی اور اپنے بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی۔