سورة الاعراف - آیت 147

وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ ۚ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا، ان کے اعمال [١٤٤] ضائع ہوگئے اور انہیں وہی کچھ بدلہ دیا جائے گا جو کام وہ (دنیا میں) کرتے رہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

79۔ متکبر انسان اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتا ہے، اور ان میں غور و فکر نہیں کرتا، اور جو کوئی اللہ کی آیتوں اور قیامت کے دن کو جھٹلائے گا، اور اسی پر قائم رہے گا یہاں تک کہ اس کی موت آجائے گی، تو روز قیامت اس کے کفر و معاصی کی وجہ سے اس کے سارے اعمال ضائع ہوجائیں گے۔