سورة الاعراف - آیت 42

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور ہم ہر شخص کو اس کی [٤١] طاقت کے مطابق ہی مکلف بناتے ہیں، تو یہی لوگ اہل جنت ہیں، جس میں وہ ہمیشہ رہا کریں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29) اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بالعوم جہنم اور اہل جہنم کے ذکر کے بعد جنت اور اہل جنت کا ذکر کرتا ہے، اور یہی حال برعکس بھی ہوتا ہے، یہاں بھی جہنمیوں کے بعد جنتیوں کا ذکر آیا ہے، اور İلَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَاĬ جملہ معتر ضہ کے ذریعہ اللہ نے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ اللہ پر ایمان لانا اور زندگی میں عمل صالح کرنا مشکل نہیں ہے اس لیے کہ اللہ کا نظام ہے کہ بندوں کو ان کی طاقت سے زیادہ کا مکلف نہیں بناتا۔