سورة البقرة - آیت 56
ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر تمہاری موت کے بعد ہم نے تمہیں [٧٢] زندہ کر اٹھایا کہ شاید اب ہی تم شکر گزار بن جاؤ
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٢] اب موسیٰ علیہ السلام کو یہ فکر دامن گیر ہوئی کہ اکیلے واپس جا کر قوم کو کیا کہیں گے۔ چنانچہ پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور فرمایا : ’’اے اللہ! اگر تیری یہ مشیت تھی تو آج سے پہلے انہیں اور مجھے بھی ہلاک کردیا ہوتا، کیا آج تو ان نادان لوگوں کی بات پر ہمیں ہلاک کرتا ہے؟‘‘(٧ : ١٥٥) چنانچہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کی دعا قبول فرما کر انہیں ازسر نو زندہ کردیا۔