سورة الهمزة - آیت 6
نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ کی آگ ہے خوب بھڑکائی [٥] ہوئی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥] سارے قرآن میں غالباً یہی ایک مقام ہے جہاں دوزخ کی آگ کی نسبت اللہ کی طرف کی گئی ہے کہ اللہ نے اس آگ کو بھڑکایا ہے۔ اسی سے اس آگ کی شدت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ اللہ متکبرین کو سب سے زیادہ رسوا کن عذاب دیتا ہے۔