سورة التکاثر - آیت 7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر (سن لو) کہ تم اسے آنکھوں دیکھے یقین کے ساتھ [٥] دیکھ لو گے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥] دوزخ کے آثار تو تم مرنے کے فوراً بعد دیکھ لو گے۔ پھر جب قیامت کے دن تم میدان محشر میں اکٹھے کیے جاؤ گے تو پھر اسے اپنی آنکھوں سے یوں دیکھ لو گے کہ تمہیں اس کے یقینی ہونے میں کوئی شک و شبہ باقی نہ رہ جائے گا۔