سورة القارعة - آیت 5
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور پہاڑ ایسے جیسے مختلف رنگوں [٤] کی دھنکی ہوئی اون
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤] یعنی زمین میں پہاڑوں کی گرفت ڈھیلی پڑجائے گی۔ پھر وہ زمین بوس ہوں گے۔ اس دن گرد و غبار بن کر اڑتے پھریں گے۔ پہاڑوں کے بھی چونکہ مختلف رنگ ہوتے ہیں کوئی لال، کوئی کہیں سے سفید، کوئی کالا اور اسی طرح اون کے بھی مختلف رنگ ہوتے ہیں۔ اس لیے جب پہاڑ ہوا میں اڑیں گے تو ایسا معلوم ہوگا جیسے دھنکی ہوئی اور رنگی ہوئی اون کے گالے اڑ رہے ہیں۔