سورة العاديات - آیت 11

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تو اس دن [١١] ان کا پروردگار یقیناً ان سے پوری طرح باخبر ہوگا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] اللہ تو آج بھی، پہلے بھی اور اس وقت بھی یعنی ہر وقت بندوں کے اعمال سے پوری طرح واقف ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دن تمام لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہوجائے گا کہ اللہ دنیا کی زندگی میں بھی ان کے احوال سے پوری طرح باخبر تھا اور آج بھی پوری طرح باخبر ہے۔ لہٰذا کسی شخص کو انکار کی گنجائش نہ رہے گی۔