سورة القدر - آیت 4
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
روح اور فرشتے اس رات اپنے پروردگار کے اذن سے ہر حکم لے کر نازل [٣] ہوتے ہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] روح سے مراد جبریل امین ہیں جن کی قدر و منزلت کی وجہ سے ان کا علیحدہ ذکر کیا گیا اور اتنی کثیر تعداد میں فرشتے نازل ہوتے ہیں جن سے ساری زمین بھر جاتی ہے اور ہر ''حکم'' سے مراد انسانوں کی تقدیریں ہیں جو اس دن طے کی جاتی ہیں۔ جیسا کہ سورۃ الدخان کی آیت ﴿فِیْہَا یُفْرَقُ کُلُّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ ﴾ کے تحت اس کی تفصیل گزر چکی ہے۔