سورة الشمس - آیت 12
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جبکہ ان کا سب سے [١١] بڑا بدبخت بپھر اٹھا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١] یہ قوم کا سب سے زیادہ بدبخت شخص کون تھا ؟ اس کی وضاحت کے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیں۔ عبداللہ بن زمعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خطبہ میں صالح پیغمبر کی اونٹنی اور اس شخص کا ذکر کیا جس نے اس اونٹنی کو زخمی کیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو بدبخت اس کام کے لیے تیار ہوا وہ ایک جری، شریر اور مضبوط شخص (قدار بن سالف) تھا جو اپنی قوم میں ابو زمعہ کی طرح تھا (بخاری۔ کتاب التفسیر)