سورة الشمس - آیت 4
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور رات کی جبکہ وہ اسے ڈھانپ [٤] لے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤] یعنی جب رات کی تاریکی چھا جائے اور سورج کی روشنی کانشان تک باقی نہ رہ جائے۔