سورة الفجر - آیت 1
َالْفَجْرِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فجر کی قسم [١]
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١] فجر یا سپیدۂ سحر کے نمودار ہونے کے وقت کی اہمیت یہ ہے کہ اس وقت غفلت سے سوئی ہوئی ساری دنیا کو بیداری کا پیغام ملتا ہے۔ رات کو انسان تھکن سے چور ہو کر سوتا ہے اور صبح جب بیدار ہوتا ہے تو یہ بالکل تازہ دم ہوتا ہے۔