سورة الطارق - آیت 14

وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں [١١] ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] یعنی بارش کے بار بار نزول اور زمین سے نباتات کے اگنے کا پیہم عمل یہ ایک مربوط نظام ہے۔ کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت اور تمہارے مشاہدہ کی بات ہے۔ اسی طرح قرآن بھی جو حقائق پیش کر رہا ہے اور جسے دو ٹوک فیصلے بتا رہا ہے وہ بھی ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔ یہ کوئی ہنسی مذاق کی باتیں نہیں ہیں بلکہ انہیں پورا ہو کے رہنا ہے۔