سورة الانشقاق - آیت 17
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ [١٢] لیتی ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢] وَسَقَ کا لغوی مفہوم :۔ سورج کے طلوع ہونے کے بعد سب انسان تلاش معاش کی خاطر اور دوسرے چرند پرند اپنی پیٹ پروری کی خاطر اپنے اپنے گھروں سے باہر چلے جاتے ہیں اور جب رات آتی ہے تو سب آرام کے لیے اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آتے ہیں اور یہی وسق کا مفہوم ہے یعنی کسی چیز کا اپنے منتشر اجزاء کو اکٹھا کرنا اور سمیٹ لینا۔