سورة الانشقاق - آیت 10
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
رہا وہ شخص جس کا اعمال نامہ اس کی پشت کے پیچھے [٧] سے دیا جائے گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] سورۃ الحاقہ میں فرمایا کہ اس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور یہاں یہ فرمایا کہ پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔ یہ دونوں باتیں درست ہیں اور ان میں تطبیق کی صورت یہ ہوگی کہ بدبختوں کو یہ تو پہلے ہی معلوم ہوگا کہ انہیں ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دیا جانے والا ہے اس لیے کہ انہیں اپنے کرتوتوں کا پورا علم ہوگا لہٰذا وہ اپنا بایاں ہاتھ پیٹھ کے پیچھے کرلیں گے۔ تاکہ اعمال نامہ پکڑتے وقت کم از کم سامنے والے لوگوں کے سامنے ان کی رسوائی نہ ہو۔