سورة المطففين - آیت 13
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جب اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ : یہ تو پہلے لوگوں کی داستانیں [٨] ہیں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٨] بالآخر اس کا یہ حال ہوجاتا ہے کہ جب اسے اخروی عذاب و ثواب سے متعلق اللہ کی آیات سنائی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے اجی چھوڑو ان باتوں کو۔ یہ تو وہی پرانی باتیں ہیں جنہیں سن سن کر ہمارے کان بھی پک گئے ہیں۔