سورة عبس - آیت 37
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس دن ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا [٢١] بنادے گی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢١] ننگے بدن حشر :۔ اس آیت کی بہترین تفسیر درج ذیل حدیث پیش کرتی ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : لوگ میدان حشر میں ننگے سر، ننگے بدن اور بے ختنہ اکٹھے کیے جائیں گے۔ ایک عورت (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) نے پوچھا : کیا پھر وہ ایک دوسرے کے ستر نہ دیکھیں گے؟ آپ نے فرمایا : اے فلاں (عورت) اس دن ہر شخص کو اپنی اپنی پڑی ہوگی جو اسے (دوسروں سے) غافل کر دے گی۔ (ترمذی۔ کتاب التفسیر)