سورة عبس - آیت 11

كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ایسا ہرگز نہیں چاہیے [٦]۔ یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦] یعنی قرآن کی عزت و وقعت کا انحصار ایسے مغرور اور سر پھروں کے ماننے پر نہیں ہے۔ اگر یہ لوگ قرآن کی نصیحت پر عمل نہیں کرتے تو اپنا ہی نقصان کریں گے۔ قرآن کو ان کی کیا پروا ہوسکتی ہے اور نہ ہی آپ کو ایسے لوگوں کے پیچھے پڑنے کی ضرورت ہے۔