سورة عبس - آیت 4
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور نصیحت قبول کرتا تو نصیحت اسے فائدہ دیتی [٣]
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] یعنی یہ عین ممکن تھا کہ وہ نابینا آپ کی توجہ سے بہت زیادہ مستفید ہوجاتا کیونکہ وہ طلب صادق لے کر آیا تھا۔ پھر آپ کی نصیحت پر عمل کرکے وہ اپنے نفس کو پاکیزہ بنا لیتا۔