سورة عبس - آیت 2
أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کہ ان کے پاس ایک اندھا [٢] آیا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢] یعنی پیغمبر نے ایک اندھے کے آنے پر چیں بجبیں ہو کر منہ پھیر لیا۔ حالانکہ آپ کو اندھے کی معذوری، شکستہ حالی اور طلب صادق کا زیادہ لحاظ رکھنا چاہیے تھا۔