سورة النازعات - آیت 29
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اس کی رات کو تاریک [٢١] کردیا اور دن کو دھوپ نکالی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢١] لیل ونہار :۔ یعنی اس آسمان میں سورج پیدا کیا ہے۔ جب تک وہ اہل زمین کے سامنے رہتا ہے تو یہ ان کے لیے دھوپ کا وقت اور دن ہوتا ہے اور جب وہ غروب ہوجاتا ہے اور چھپا رہتا ہے تو یہ ان کے لیے رات کا وقت ہوتا ہے۔