سورة النبأ - آیت 20
وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور پہاڑ چلائے [١٥] جائیں گے تو وہ چمکتی ریت بن جائیں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٥] پہاڑوں کی زمین میں گرفت ڈھیلی پڑجائے گی۔ ان کے مقامات میں تبدیلی واقع ہوجائے گی پھر ان کے پتھر ایک دوسرے سے ٹکرا ٹکرا کر بالآخر چمکتی ریت کے تودے بن جائیں گے جن پر ایک خاص زاویہ سے دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ یہ گویا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔ پھر ان کی یہ کیفیت بھی نہ رہے گی بلکہ ہوا ان ریت کے تودوں کو ادھر سے ادھر اڑاتی پھرے گی۔