سورة النبأ - آیت 18

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم فوج در فوج نکل [١٣] آؤ گے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٣] یہ دراصل نفخہ صور ثانی کے وقت ہوگا کہ لوگ اپنے جرائم کی بنا پر مختلف گروپوں میں بٹ جائیں گے اور اللہ کے حضور پیش ہوجائیں گے۔ فیصلہ کے دن کی مناسبت سے اس صورت حال کا ذکر پہلے کردیا گیا ہے۔