سورة المرسلات - آیت 36

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور نہ انہیں یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ [٢٢] کوئی عذر پیش کریں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٢] یہ وہ وقت ہوگا جب اللہ تعالیٰ کی عدالت میں لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ ہوچکے گا۔ اور ظالم لوگوں کے اعضاء و جوارح ان کے خلاف شہادت دے کر انہیں جھوٹا قرار دے چکے ہوں گے۔ انصاف کے تمام تر تقاضوں کے مکمل ہونے کے بعد مجرموں کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنی بریت کے لیے مزید کچھ کہہ سکیں نہ ہی اس وقت عذر پیش کرنے کا کوئی موقع باقی رہ جائے گا۔