سورة المرسلات - آیت 24
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس روز جھٹلانے والوں [١٥] کے لیے تباہی ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٥] یعنی انسان کا نطفہ بے جان غذاؤں سے بنا تھا۔ اللہ نے اس کی نشوونما کی اس میں جان ڈالی اور اسے ایک جیتا جاگتا انسان بنا کھڑا کیا۔ اس کے باوجود جو لوگ موت کے بعد دوبارہ زندگی کے منکر ہیں ان کی عقلوں پر افسوس ہے اور ان کا انجام تباہی کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے؟