سورة المرسلات - آیت 12
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بھلا کس دن کے لیے (ان امور میں) تاخیر [٧] کی گئی؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] کافر لوگ عذاب کے لیے اور قیامت کے لیے جلدی مچاتے ہی رہے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے مطالبہ کی کچھ پروا نہ کرتے ہوئے اس دن کے وقوع میں اتنی تاخیر کردی جتنی اس کے اپنے اندازے کے مطابق پہلے سے طے شدہ تھی۔ اور جب وہ طے شدہ وقت یا دن آپہنچا تو پھر اس میں مزید تاخیر ناممکن تھی۔