سورة الإنسان - آیت 4

إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلاشبہ ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں [٦]، طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦] امتحان کا وقت ہر انسان کی موت تک ہے یا جو لوگ اس امتحان میں فیل ہوجائیں گے ان کی اخروی زندگی انتہائی تلخ ہوگی اور یہ دنیا کی زندگی جس قدر آزادانہ اور عیش و آرام میں گزار کر مریں گے اسی نسبت سے انہیں عذاب بھی دیئے جائیں گے۔ پابند زنجیر و سلاسل کرکے اور گلے میں طوق ڈال کر انہیں جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔