سورة القيامة - آیت 36
أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا [٢٠] ہے کہ اسے شتر بے مہار کی طرح چھوڑ دیا جائے گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٠] یعنی اللہ نے انسان کو بے شمار ایسی قوتیں عطا فرمائی ہیں جو دوسرے جانداروں کو عطا نہیں کی گئیں۔ لہٰذا جو انسان یہ سمجھتا ہے کہ جس طرح دوسرے جاندار پیدا ہوتے اور مر جاتے ہیں اور ان پر کسی طرح کی کچھ ذمہ داری نہیں اسی طرح انسان کا بھی حال ہے۔ اس کی یہ سوچ نہایت احمقانہ اور غیر دانشمندانہ ہے۔ اسے دوسرے جانداروں سے ممتاز کرنے کی آخر اللہ میاں کو کیا ضرورت تھی؟ بلکہ اس سے اگلا سوال یہ ہے کہ اگر انسان کی زندگی بھی ویسی ہی غیر ذمہ دارانہ سمجھی جائے جیسے دوسرے جانداروں کی ہے تو انسان کو پیدا کرنے کی ہی کیا ضرورت تھی؟