سورة القيامة - آیت 8
وَخَسَفَ الْقَمَرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور چاند گہنا [٧] جائے گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧] چاند آج کل بھی عارضی طور پر گہناتا اور بے نور ہوتا رہتا ہے لیکن یہ محض چند ساعت کا کھیل ہوتا ہے۔ جب گردش کرتے کرتے سورج اور چاند کے درمیان زمین آجاتی ہے تو یہ طبعی طور پر گہنا جاتا ہے لیکن قیامت کو چاند مستقل طور پر بے نور ہوجائے گا۔ اس لیے کہ اس وقت یہ موجودہ نظام ہی درہم برہم ہوجائے گا۔