سورة المدثر - آیت 50
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جیسے [٢٣] وہ بد کے ہوئے گدھے ہوں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٣] آخرت میں تو سب حالات ان کے سامنے آجائیں گے اور وہ اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیں گے مگر آج ان کی یہ صورت حال ہے کہ اگر کوئی نصیحت کی بات کہی جائے تو اسے سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔ اور وہاں سے یوں منہ موڑ کر بھاگ اٹھتے ہیں۔ جیسے جنگلی گدھے کسی شیر کی دھاڑ سن کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر پیچھے مڑ کر دیکھنے کا نام ہی نہیں لیتے۔