سورة المدثر - آیت 15

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور [١٠] بھی دوں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠] اس شخص کو اللہ تعالیٰ نے مال و دولت بھی کافی عطا کیا تھا، جوان بیٹے بھی اور ریاست بھی دی تھی۔ لیکن کبھی حرف شکر زبان سے نہ نکلا ہمیشہ اور زیادہ مال جمع کرنے کی حرص میں منہمک رہتا اور اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے سامنے جنت کی نعمتوں کا ذکر فرماتے تو کہتا تھا کہ اگر یہ شخص اپنے بیان میں سچا ہے تو مجھے یقین ہے کہ وہاں کی نعمتیں بھی مجھے ضرور ملیں گی۔