سورة المزمل - آیت 19

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ (قرآن) یقیناً ایک نصیحت ہے اب جو چاہے [١٧] وہ اپنے پروردگار کی طرف (جانے والی) راہ اختیار کرلے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٧] لہٰذا تمہارے لیے بہترین طرز عمل یہی ہے کہ اس قرآن کی نصیحت پر عمل کرو۔ اور اللہ کی نافرمانی کے بجائے فرمانبرداری کا رویہ اپنا کر اس دن کے عذاب سے بچ جاؤ۔