سورة الجن - آیت 22
قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ کہئے کہ : مجھے اللہ سے ہرگز کوئی بچا نہ سکے گا [٢٠] اور نہ ہی میں اس کے سوا کوئی پناہ کی جگہ پاسکوں گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٠] یعنی میرے تصرف اور اختیار کا تو یہ حال ہے کہ تم کو نفع یا نقصان پہنچانا تو دور کی بات ہے مجھے اپنے بھی نفع و نقصان کا اختیار نہیں۔ فرض کرو جو ڈیوٹی اللہ نے میرے ذمہ لگا رکھی ہے میں اس میں کچھ کوتاہی کرتا ہوں تو میں بھی اللہ کی گرفت میں آسکتا ہوں مجھ میں یہ سکت نہیں کہ اپنے آپ کو اللہ کی گرفت سے بچا سکوں یا کہیں بھاگ کر ہی اس کی گرفت سے بچاؤ حاصل کرسکوں۔