سورة المعارج - آیت 17

تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ ہر اس شخص کو بلائے گی جس نے حق سے پیٹھ پھیری [١١] اور سرتابی کی

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] آیت نمبر ١٧ اور نمبر ١٨ میں انہیں دو بنیادی جرائم کا ذکر کیا گیا ہے۔ جو انسان کو جہنم کا مستحق بنا دیتے ہیں۔ اور ان جرائم کا ذکر سورۃ الحاقۃ کی آیت نمبر ٣٣ اور ٣٤ کے حاشیہ میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کو جہنم اپنے ہاں بلا لے گی۔ اور ایک روایت کے مطابق جہنم سے ایک گردن نکلے گی جو جہنم کے مستحق لوگوں کو یوں چن چن کر اٹھا لے گی جیسے کوئی پرندہ زمین سے پڑا ہوا دانہ اٹھا لیتا ہے۔