سورة الحاقة - آیت 40

إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کہ بلاشبہ یہ (قرآن) ایک معزز رسول [٢٣] کی زبان سے نکلا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٣] قرآن چونکہ اللہ کا کلام ہے جو جبریل کی زبان سے ادا ہوتا ہے۔ لہٰذا یہاں معزز رسول سے جبریل علیہ السلام بھی مراد لیے جاسکتے ہیں۔ اور اس لحاظ سے کہ بعینہ وہی الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ادا ہوتے ہیں۔ معزز رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی ذات بھی مراد لی جاسکتی ہے۔