سورة التحريم - آیت 9
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو۔ ان کی پناہ گاہ جہنم [٢٠] ہے جو بہت برا ٹھکانا ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٠] اس آیت کے پورے پورے الفاظ سورۃ توبہ کی آیت نمبر ٧٣، جیسے ہی ہیں۔ لہٰذا اس کی تشریح سورۃ توبہ کے حاشیہ نمبر ٨٨ کے تحت ملاحظہ کی جائے۔