سورة الواقعة - آیت 43
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور سیاہ دھوئیں [٢٣] کے سائے میں ہوں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٣] یَحْمُوْمٍ۔ حَمَّ کے بنیادی معنوں میں سے ایک معنی سیاہ ہونا بھی ہے اور حُمَّۃ بمعنی کوئلہ، راکھ اور آگ میں جلی ہوئی ہر شے اور یحموم ایسے دھوئیں کو کہتے ہیں جو گرم بھی ہو، سیاہ بھی اور غلیظ بھی، یعنی دوزخ کی آگ سے جو سیاہ دھواں اٹھے گا وہ اس کے سایہ میں پناہ لینے جائیں گے۔ وہ دنیا کی زندگی میں خوشحالی کا وقت گزار چکے تھے اور تکبر میں آکر اللہ اور اس کے رسول سے ضد باندھ رکھی تھی۔ آج انہیں ایسے گرم دھوئیں کی تپش میں بھون کر اتنا ہی ذلیل و خوار کیا جائے گا۔