سورة الواقعة - آیت 25
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہاں وہ نہ تو کوئی بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ ہی [١٣] کوئی گناہ کی بات
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٣] یعنی وہاں نہ کوئی دوسرے کی غیبت کرے گا، نہ چغلی کھائے گا، نہ بہتان لگائے گا، نہ جھوٹ بولے گا نہ مکروفریب اور ہیرا پھیری کی باتیں کرے گا، نہ گالی گلوچ ہوگا اور نہ طنز اور ایک دوسرے کو تمسخر اور تضحیک گویا کوئی شخص ایسی بات نہ کرے گا جس سے دوسرے کو تکلیف پہنچ سکتی ہو اور نہ اہل جنت وہاں بے ہودہ اور بے کار باتیں کریں گے جس کا نتیجہ کچھ نہ ہو۔