سورة الواقعة - آیت 23
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جیسے چھپا [١٢] کر رکھے ہوئے موتی
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢] تاکہ گردوغبار سے ان کی آب و تاب ماند نہ پڑجائے۔ جنت کی حوریں بھی اپنے حسن، دلکشی اور آب و تاب کے لحاظ سے قیمتی موتیوں سے کسی صورت کم نہ ہونگی لہٰذا ان کی حفاظت بھی ایسے ہی کی جائے گی جیسے زر و جواہر اور موتیوں کی۔