سورة الرحمن - آیت 64
ُدْهَامَّتَانِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ دونوں گہرے سبز [٤٠] ہوں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٠] مُدْھَامَّتٰنِ: دَھَمٌ بمعنی کسی چیز کا تاریکی میں ڈھک جانا۔ کہتے ہیں دَھَمَتِ النَّارُ الْقَدَرَ یعنی آگ نے ہنڈیا کو سیاہ کردیا۔ اس آیت میں مفہوم یہ ہے کہ ان دونوں باغوں کے درختوں کے پتے اتنے گہرے سبز ہوں گے جیسے سیاہ ہو رہے ہوں۔