سورة الرحمن - آیت 44

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس جہنم [٣٠] اور کھولتے ہوئی پانی کے درمیان وہ چکر لگائیں گے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٠] شدت حرارت کی وجہ سے اہل دوزخ کو بار بار پیاس لگے گی اور وہ گرم پانی کے چشموں کی طرف دوڑیں گے جو گرمی کی وجہ سے کھول رہے ہیں۔ انہیں کھولتا پانی پلا کر واپس لایا جائے گا۔ تو پھر جلدی ہی انہیں پیاس پھر ستانے لگے گی۔ پھر وہ انہیں چشموں کی طرف دوڑیں گے اور یہ عمل لگا تار جاری رہے گا۔