سورة القمر - آیت 26
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ لوگ کل ہی جان [٢١] لیں گے کہ کذاب اور ڈھینگیں مارنے والا کون تھا ؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢١] کل سے مراد ان پر عذاب کا دن بھی ہوسکتا ہے اور قیامت کا دن بھی اور بہت جلد بھی یعنی یہ حقیقت جلد ہی واضح ہوجائے گی کہ اصل میں جھوٹا اور بڑیں مارنے والا کون تھا۔ صالح علیہ السلام یا انہیں جھٹلانے والے؟