سورة القمر - آیت 10

فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

چنانچہ انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ : ''میں مغلوب [١١] ہوچکا، اب تو ان سے بدلہ لے''

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١] سینکڑوں برس اپنی قوم پر مغز کھپانے اور ان کی طرف سے ایذائیں اور جھڑکیاں برداشت کرنے کے بعد آپ نے اس وقت دعا کی کہ جب کسی شخص کے مزید ایمان لانے سے آپ قطعاً مایوس ہوگئے تھے۔ اور دعا یہ کی تھی کہ ہم پر جو ظلم و ستم یہ لوگ ڈھا چکے ہیں ہماری مدد فرما کر ان سے بدلہ لے۔