سورة النجم - آیت 22
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم [١٣] ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٣] گویا مشرکین عرب دوہرا ظلم ڈھاتے تھے۔ ایک تو اللہ کی اولاد قرار دیتے تھے اور انہیں اللہ کا شریک سمجھتے تھے۔ دوسرے شریک بھی ایسے جنہیں اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے جبکہ اپنے لیے وہ بیٹیوں کو قطعاً پسند نہ کرتے۔ بلکہ انہیں زندہ درگور کردیتے تھے۔