سورة النجم - آیت 1

وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ستارے [١] کی قسم جب وہ ڈوبنے لگے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١] بعض علماء نے ﴿ألْنَّجْمُ﴾ سے مراد زہرہ لیا ہے بعض نے ثریا اور بعض نے اس سے مراد ستاروں کی جنس لی ہے۔ یعنی اس وقت کی قسم جب ستارے غائب ہوجاتے ہیں اور دن کی روشنی پھیل جاتی ہے۔ یا ان ستاروں کی قسم جو اپنی مقررہ راہ ہی پر چلتے رہتے ہیں کبھی ادھر ادھر نہیں ہٹتے۔